قلات: پاکستان فورسز کے اہلکاروں پر بم دھماکے کے بعد مسلح حملہ

243

جمعرات کے روز قلات میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنانے کے بعد مسلح افراد نے حملہ کیا۔

قلات کے علاقے سرخین اور نیچارہ کے درمیانی علاقے میں پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت بم دھماکے کا نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی کررہے تھے، دھماکے بعد گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانی پڑی ہے تاہم ابتک عسکری ذرائع نے اس بابت کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔