بلوچستان دور ہوتا جا رہا ہے۔ سنیٹر کامران مرتضیٰ

97

پاکستان سنیٹ میں اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان دور ہوتا جا رہا ہے، احتجاج پر بلوچستان کی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مچھ میں کئی روز حکومتی رٹ موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بچے درست نہ بھی ہوں تو آپ ان کو قتل نہیں کرتے۔

کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں، رات کو ژوب اور لورالائی کے راستے سے کوئی نہیں جا سکتا۔