پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ، لواحقین کا دھرنا جاری

123

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت کی مزیر ولد نذیر اور جاسم ولد احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو کل رات پنجگور کے علاقے سیدان سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مذکورہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے سیدان کے مقام احتجاجا روڈ کو بلاک کرکے ہر قسم کی آمد رفت کے بند کردیا ہے۔