دشت: فورسز گاڑی پر بم دھماکا

298
file photo

کیچ کے علاقے دشت شے زنگی میں پاکستانی فورسز کی گاڈی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

بم دھماکا گذشتہ شب تربت مرکزی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی پر ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حملے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کی گھیراؤ کرکے آپریشن کا آغاز کیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔