کوہلو: چار افراد جبری طور پر لاپتہ

168
File Photo

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بالاچ لوہانی کو اپنے کیمپ بلاکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بالاچ لوہانی کے دو بیٹوں کو دو مہینے قبل پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا تھا۔ فورسز حکام نے بالاچ لوہانی کو بیٹوں کی بازیابی کے حوالے سے کیمپ بلاکر ان کو بھی لاپتہ کردیا۔

مزید برآں تین روز قبل یار خان جلمبانی کو ان کے گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جبکہ تین روز قبل کوڈے ولد میشدار لوہارانی اور جمعہ شاہیجو کو راستے سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر سامنے آرہے ہیں۔

گذشتہ دنوں خضدار کے تحصیل زہری سے 12، ڈیرہ بگٹی سے 9، خاران سے 2 اور نوشکی سے 2 افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

جبری گمشدگیوں کیخلاف سوراب کے مقام سی پیک روٹ پر دو روز تک احتجاجی دھرنا دیا گیا جبکہ تربت میں بھی احتجاج کا سلسہ جاری ہے۔