کیچ اور خضدار سے دو افراد کی لاشیں برآمد

191

بلوچستان کے علاقے خضدار اور کیچ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاشیں خصدار کے علاقے زہری اور کیچ کے علاقے مند سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زہری مشک بازار روڈ پر کشمی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

دوسری خانب ضلع کیچ کے علاقے مند کھنک سے اطلاعات ہیں کہ کل رات تین بجے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر محمد ولد رضائی کو اغواء کرلیا جسکی آج صبح لاش برآمد ہوئی ہے۔

تاہم دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔