سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح سٹی شہداد کوٹ میں پاکستانی ایجنسیوں کے مخبر اور آٹوز مالک پنجابی سیٹلر جہانگیر کمبوہ اور دو دن پہلے نوشہرو فيروز نيشنل ہائی وے بائی پاس پر این ایل سی ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ریاست، سندھو دريا سے 6 کینال نکال کر سندھی قوم کی معاشی تباہی کے ساتھ نسل کشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کی زمینوں پر گرین پاکستان منصوبہ کے نام پر پنجابی فوج لاکھوں ایکڑ زمينوں پر قبضہ کر رہی ہے۔ سندھ کے اندر منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی پنجابی آبادی کو منقتل کر کے سندھ کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا چاہتی ہے تاکہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کے وجود اور بقا کے ساتھ جڑے ایسے سارے مسئلوں اور منصوبوں کے خلاف ایس آر اے پہلے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور ابھی بھی فنا اور بقا کی اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ترجمان نے مزید کہاکہ سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔