کیچ: دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

120

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت کیا ولد فیض اور کینگی ولد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کو گذشتہ دنوں رات پاکستانی فورسز نے بلیدہ کے علاقے مینار میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

لواحقین کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ان کو حراست میں لیا جس کے بعد سے ہمیں معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں اور اس حال میں ہے۔

لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔