بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کنٹگان میں پیدل گشت کررہے تھے۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
قبل ازیں گذشتہ دنوں زامران کے علاقے پگنزان میں پاکستانی فورسز پر آئی ڈی حملے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔ جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی تھی ۔