میر سفیر بلوچ کی بی این ایم میں شمولیت کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

225

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اپنے بیان میں سینئر سیاسی رہنما اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق سیکریٹری جنرل، مصنف اور بلوچ قومی آزادی کے دیرینہ ساتھی میر سفیر بلوچ کو بی این ایم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے۔

انہوں نے اپنے خیر مقدمی بیان میں کہا کہ میر سفیر بلوچ کی بی این ایم کی جدوجہد کیلئے ایک مثبت پیشرفت ہے، اور ہمیں یقین ہے ان کی مدبرانہ سوچ، تجربہ اور سیاسی رہبری تحریک کیلئے اچھے اقدام ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا میر سفیر بلوچ جیسے ساتھی بلوچ قومی تحریک آزادی کے مشکل راہوں میں طویل مسافت طے کرچکے ہیں اور ان کا تجربہ اور نشیب و فراز کا مطالعہ اور تجزیہ از خود علم کا درجہ رکھتا ہے۔ ان کی سیاسی فکر و شعور اور آزمودہ تجزیے اس راہ میں ممدو معاون ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی مشترکہ جدوجہد کو مضبوط بناتے ہوئے ایک نئے عزم کے ساتھ بلوچ قومی تحریک کی کامیابی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میر سفیر بلوچ کی شمولیت کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ ہم بلوچ قومی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرنے میں مزید کامیاب ہوں گے اور قومی آزادی کی راہ میں ایک قدم اور آگے بڑھیں گے۔