قلات، کوئٹہ اور چمن میں برفباری اور سردی کی شدت اضافہ

102

قلات شہر اور گردونواح میں گذشتہ روز کی بارش کے بعد رات کو ہلکی ہلکی برفباری ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات قلات کے مطابق علاقے میں 10 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب، کوئٹہ اور چمن میں بھی برفباری اور سخت سردی کی لہر جاری ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

قلات میں سوختنی لکڑی کی قلت پیدا ہو چکی ہے، سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے، اور بجلی کی 18 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مزید پریشان کر رکھا ہے۔

ایندھن کی عدم دستیابی اور گیس کی معطلی کی وجہ سے کوئٹہ اور چمن کے عوام بھی مشکلات میں مبتلا ہیں۔

علاقہ مکینوں کی شکایت ہے کہ شدید سرد موسم اور بنیادی سہولیات کی کمی نے ان علاقوں میں عوامی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔