وزیر اعلٰی بلوچستان کی تربت حملے کی مذمت

400

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تربت کے نواحی علاقے میں پاکستانی فورسز کے بس پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس اور دکھ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

خیال رہے آج تربت میں پاکستانی فورسز کو قافلے کی شکل میں لیجانے والی بس کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے فوجی قافلے میں شامل ایک بس مکمل کل کر خاکستر ہوگیا ، جس میں فوجی اہلکار سوار تھے۔

واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی،

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ تنظیم کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس حملے کی تفصیلات جلد میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔