سال 2024 اور استاد میر احمد بلوچ ۔ کوہ مچار بگٹی

385
سال 2024 اور استاد میر احمد بلوچ

تحریر: کوہ مچار بگٹی
دی بلوچستان پوسٹ
بلوچ قومی آشوبی گلوکار استاد میر احمد بلوچ جن کی آواز ہمیشہ بلوچ قوم اور بلوچ وطن کے لیے بلند رہتی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی استاد نے اپنے بہترین آواز سے ہمیں بہت سے خوبصورت اور دلکش گانے دیے۔ لیکن اس سال استاد میر احمد بلوچ نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔
استاد میر احمد بلوچ نے سال 2024 میں +128 گانے گائے ہیں۔ میرے خیال میں گزرے ہوئے کسی بھی سال میں استاد میر احمد نے اتنے گانے نہیں گائے۔
سال 2024 میں استاد میر احمد بلوچ نے براہوی، بلوچی اور اردو گانے گائے۔ اس سال استاد میر احمد بلوچ نے 2 گانے استاد منہاج مختار بلوچ کے ساتھ بھی گائے ہیں، جنہیں مجید اعجاز نے لکھا ہے۔ اس کے علاوہ دو گانے استاد سوال قندیل بلوچ کے ساتھ بھی گائے ہیں اور یہ دونوں گانے اصغر سکی نے لکھے ہیں۔
سال 2024 میں استاد میر احمد بلوچ کے سب سے زیادہ پاپولر گانے
ویسے تو استاد کا ہر گانا سپر ہٹ ہوتا ہے، لیکن لوگوں نے سب سے زیادہ پسند کیے ان گانوں کے نام درج ذیل ہیں:
1.نن خاک پرست آتا پرستی وطنے دا
اس گانے کو عیسیٰ نادان نے لکھا ہے اور یہ گانا بہت ہی زیادہ پاپولر رہا۔
2.جنزاں کنیں جنزاں کنیں
اس گانے کو مجید اعجاز نے لکھا ہے، اور سنگر استاد منہاج مختار بلوچ و میر احمد بلوچ ہیں۔ یہ گانا بھی کافی ہٹ رہا ہے۔
3.کردانی کارست ءُ نشان
اس گانے کو آبد رہشون نے لکھا ہے اور یہ گانا بھی سپر ہٹ رہا۔
4.تُوبِے ءِ چانڑدہ نا
اس گانے کو استاد مرید بلوچ نے لکھا ہے اور یہ گانا بھی کافی ہٹ رہا۔
5.چَپ راست سُم تےخلکُن
اس گانے کو تنویر بلوچ نے لکھا ہے اور یہ گانا بھی ہٹ رہا۔
6.خاکی آ شیدائی کو
اس گانے کو بھی تنویر بلوچ نے لکھا ہے اور یہ گانا بھی ہٹ رہا۔
7.نُما بہادری نا گواہی ے
اس گانے کو عرفان میرو نے لکھا ہے اور یہ گانا بھی ہٹ رہا۔
8.یاد
اس گانے کو بشیر زیب نے لکھا ہے اور یہ گانا بھی کافی ہٹ رہا۔
9.داستانءِ اسکلکو آپریشن
اس گانے کو بشام بدل نے لکھا ہے اور یہ گانا بھی بہت ہٹ رہا۔
10.اُو سنگت زُو بَرکہ کان (New Version)
اس گانے کو ظہور بولانی نے لکھا ہے اور یہ گانا بھی ہٹ رہا۔
مزید پاپولر گانے:
•جی سرمچارے (بشیر زیب نے لکھا)
•سوچے تا بیان کیو آک (ابصار بلوچ کا لکھا)
•داستانءِ ہیروفی جنگ (رئیس توکلی کا لکھا)
•داستانءِ درِہ بولان اور داستانءِ ہیروف (مرید بلوچ کا لکھا)
•عقیدت منوّر تجلی فدائی (انور بلسم کا لکھا)
سال 2024 میں استاد میر احمد بلوچ کے گانوں میں سب سے زیادہ گانے
•استاد مرید بلوچ نے 18 گانے لکھے، جن میں دو داستان بھی شامل ہیں۔
•عارف وفا بلوچ نے 6 گانے لکھے۔
•ابصار بلوچ نے 7 گانے لکھے۔
•عیسیٰ نادان نے 7 گانے لکھے۔
•زید زیدی نے 5 گانے لکھے۔
•مشمار بلوچ نے 4 گانے لکھے۔
•بشیر زیب بلوچ نے 7 گانے لکھے۔
•اصغر سکی نے 6 گانے لکھے۔
شاعروں کے نام جن کے اشعار پر استاد میر احمد بلوچ نے سال 2024 میں گانے گائے:
منظور بلوچ، فیض بولانی، حاجی شاہبیگ، شیدا، حمید عزیز آبادی، ڈاکٹر سلیم کرد، رئیس توکلی، فضل شیر، مجید اعجاز، ظہور بولانی، عرفان میرو، اصغر سکی، زبیر مختار، اطاء انجم، بشام بادل، شمس بلوچ، قدرت اوتان، طیّب ضیاء، انوار بلسم، گورگین بلوچ، اسامہ بلوچ، بالاچ شاہ، چاکر زہری، تاھا تگرانی، آبید رہشون، وہاب بلوچ، گلباگ بلوچ، درویش بلوچ، اختر ندیم، میرین بلوچ، گرکی بلوچ، باسط ہکلی، عمر خطاب، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، سنگت واجد بلوچ، اللّٰہ بخش دیدگ بلوچ، ابصار بلوچ، زید زیدی، عیسیٰ نادان، مرید بلوچ، عارف وفا بلوچ، محسن فراق، گودی زامُر بلوچ، شہید شعیب بلوچ، شہید تابش بلوچ، منان بلوچ، عمران فریق، حمل نظر، سرمد نوہاں، تنویر بلوچ، نجیب بلوچ، یوسف عجب خواجہ، مزمل بلوچ، منتظر بلوچ!
نا توار ائے بے مٹ اُستاد میر احمد
شعر پاروک آتا رہبر اُستاد میر احمد

دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔