کیچ: پاکستانی فوج کی گاڑی پر بم دھماکا

301

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان فوج کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

فورسز کی گاڑی کو کیچ کے علاقے گورکوپ میں جمک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

گذشتہ دنوں دشت کے علاقے میں فورسز کی گاڑی کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ شکار کیلئے آنے والے قطر کے شاہی خاندان کو سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔

دھماکے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔