ظریف عمر فورسز ہاتھوں قتل: تربت میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال

99

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر تربت میں ظریف عمر کے قتل کے خلاف مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ظریف عمر کی فیملی احتجاجی کیمپ لگاکر شہید فدا چوک پر دھرنا دے رہے ہیں۔

تربت میں آج پیر کو ظریف عمر کے قتل کے خلاف شہر پورا بند اور پہیہ جام ہڑتال ہورہی ہے، ہڑتال کی کال بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دی تھی۔

پہیہ جام ہڑتال کے دوران مظاہرین نے تربت شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور ٹائر جلا کر ٹریفک کی روانی بند کردی ہے جب کہ شٹرڈاؤن کے سبب شہر مکمل طور پر بند اور تمام کاروباری مراکز سنسان ہیں جب کہ دوسری طرف سرکاری دفاتر میں حاضری بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تمپ میں قتل کیے گئے ظریف عمر کی فیملی کے ہمراہ تربت میں شہید فدا چوک پر دو دنوں سے احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے جہاں خواتین اور مرد دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔