کوئٹہ: سال نو کا آغاز کتب میلے سے ہوگا

67

سال نو کتاب میلہ، بلوچستان کی حد تک ہم کامیاب ہوگئے، مستقبل اور بہتر ہوگا – چیئرمین پڑو ادبی کچاری

پڑو ادبی کچاری کے چیئرمین سعید نور نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “پڑو ادبی کچاری” اور “نشست آن لائن” کی جانب سے ہر سال کی طرح 2025سال نو کا آغاز بھی کتاب میلے سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چھ سال پہلے جس جہد کا آغاز ہم نے اکیلا کیا تھا آج اس میں بلوچستان کے اکثر ادبی و سیاسی تنظیمیں شامل ہیں اس دن بلوچستان کے اکثر اضلاع اور تحصیلوں میں کتاب میلوں کا لگنا اور سال نو کی خوشیاں اس انوکھے انداز کے ساتھ منانا ہمارے اس عظم کی تعمیل ہے جسے ہم نے شروع کرتے ہوئے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس سال، گزشتہ چھ سالوں سے زیادہ ہر ضلع تحصیل اور چھوٹے بڑے شہروں میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کتب میلہ سجھا کر یا ان میں شرکت کرکے دنیا کو مزید یہ پیغام پہنچائیں گے کہ ہم ایک مہذب، باشعور اور علم دوست اور کتاب کلچر کو فروغ دینے والا قوم ہیں۔

یاد رہے کہ پڑو ادبی کچاری اور نشست کے جوانوں کی جانب سے چھ سال پہلے سال نو کا آغاز “کتاب میراث جہد” جیسے ایک جشن سے کیا گیا جس میں نہ کوئی فائرنگ، نہ کنسرٹ نہ پارٹی نہ دیگر کسی غیر مہذب طریقے سے کیا گیا بلکہ اس دن کو کتاب کلچر کو فروغ دینے جیسے ایک نئے انداز سے اس عہد کے ساتھ منایا گیا کہ کتاب کلچر کو فروغ دیکر دنیا کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ ہم پرامن اور علم دوست قوم ہے اور اس منفی تاثر اور منفی سوچ کو بے نقاب کرنا تھا جسے غیر بلوچ اقوام نے بلوچ قوم اور ان کے جغرافیہ کے حوالے سے اپنے دلوں اور ذہنوں میں جگہ دیکر تعصب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔