تمپ: پاکستانی فورسز کی تشدد سے جانبحق ظریف عمر کی تدفین

167

کیچ کے علاقے دازن تمپ سے ظریف عمر کی میت کو تربت لے جانے والے انکے ورثاء نے انکی میت کو دفنانے کا فیصلہ کرکے شام کو تدفین کردی۔

جبکہ دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے واقعے کے خلاف ڈی بلوچ دھرنا ختم کرکے کل لواحقین کے ساتھ آئندہ کے لائحۂ عمل طے کرنے کے لئے پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بی وائی سی نے کہا ہیکہ مقتول کے ورثاء کو ڈریا دھمکایا گیا ہے اس لئے وہ انکی تدفین کرنے پر لاچار ہیں۔ مگر بی وائی سی اس ماورائے عدالت قتل کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔

خیال رہے کہ ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر ظریف نامی شخص کو اپنے ساتھ لے گئے جنہیں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا۔