گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

102

ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت فضل بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کیچ کے علاقے حیرآباد کا رہائشی ہے۔

مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے 23 دسمبر کو حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

لواحقین نے فضل کی بازیابی کی درخواست کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے ادارے ان کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔