بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر تیرہ سالہ کمسن لڑکے کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے کی شناخت بالاچ ولد صبراللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں 10 دن پہلے ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت پاکستانی فورسز نے ان پر تشدد بھی کیا اور زخمی حالت میں اس کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
بتایا جارہاہے کہ اس سے پہلے بھی فورسز نے اس گھر پر چھاپہ مارا ہے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے، پچھلے مہینے اسی گھر کے سامنے دو دستی بم بھی پھینکے گئے تھے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز مسلسل اس گھر پر چھاپے مارتے ہیں اور خاندان کو ہراساں کرتے رہتے ہیں۔