مند: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

232

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مند کے سرحدی کے علاقے ردیگ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

نوجوان کی شناخت عادل ولد غلام سکنہ مند، بلوچ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عادل گذشتہ روز سرحدی علاقے میں مزدوری کی غرض جارہا تھا کہ انہیں پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔