رات گئے سریاب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، ریلوے ٹریک کا ایک حصہ تباہ
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ منیر احمد روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کی پٹری کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر ریلوے ٹریک کی پٹری کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی۔
قبل ازیں ریلوے انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی کو منسوخ کردیا تھا۔
خیال رہے گذشتہ کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پو پولیس ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ زامران میں فورسز پیدل اہلکاروں کو بھی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
آج بلوچ لبریشن آرمی کے بانی رہنماء جنرل اسلم بلوچ و ساتھیوں کے برسی کے موقع پر بلوچستان بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ نوشکی سمیت متعدد علاقوں میں موبائل نیٹورکس کو بند کردیا گیا ہے۔