لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کے اہلخانہ کی جانب سے ہوشاپ کے مقام پر سی پیک روڈ کو احتجاجاً بند کردیا گیا ہے۔
فیملی کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ زمان جان اور ابوالحسن کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گی۔
روڈ بلاک سے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
لواحقین کے مطابق زمان جان اور ابوالحسن کی جبری گمشدگی کے خلاف ہماری طرف سے دیا گیا تین دن کی مہلت آج ختم ہوگئی۔
خیال رہے کہ 16 دسمبر 2024 کو زمان جان ولد سِپاحان ، عبدالحسن ولد رحمت اور الطاف ولد بہرام کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا. دو دن بعد الطاف کو رہا کیا گیا مگر زمان جان اور عبدالحسن ابھی تک لاپتہ ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس کی تھی کہ ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمین میر اُوتمان نے ہمارے لوگوں کو اپنے گھر بُلا کر انہیں جبری طور پر گمشدہ کیا۔
اس پریس کانفرنس میں ہم نے تین دن کا مہلت دیا تھا کہ تین دن کے اندر ہمارے پیارے بازیاب نہیں ہوئے تو ہم اپنے آئندہ لائحمل کا اعلان کریں گے۔
آج تین دن مکمل ہوگئے ہیں ابھی تک ہمیں اپنے پیاروں کے بارے میں کوئِی معلومات نہیں دی گئی ہے لہٰذا کل سی پیک روڈ کو ہوشاپ کے مقام پر بطور دھرنا بند کیا جائے گا۔ لہذا تمام لوگوں سے اپیل کرتے کہ اس دھرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔