بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو دو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر آج شام کے وقت پولیس کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کی گاڑی جیسے ہی روڈ سے گذر رہی تھی زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں پولیس کی گاڑی سمیت ایک اور گاڑی بھی آئی۔
حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔
ضلع کیچ کے علاقے زامران میں آج صبح پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
زامران کے علاقے پگنزان میں فورسز کے پیدل اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ آزاد ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔