بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کو سرخاران کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں ہیں جبکہ حملے کے بعد جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر بھی آ پہنچے ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے حملے کی تصدیق اور حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم انہوں نے مرنے والے اہلکاروں کی تعداد تاحال میڈیا کو شائع نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقہ میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں جو وقتاً بہ وقتاً پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بناتے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔