گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

123

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج شام کو گوادر کے علاقے دو بیست پنجاہ کے مقام سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت ندیم ولد پشمبے کے نام سے ہوئی ہے جو دشت کلیرو کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کو آج شام کو تین بجے کے وقت پاکستانی فوج نے جاوید ٹرانسپورٹ کے قریب سے حراست میں لیا ہے۔