تربت: جبری لاپتہ دو بھائی بازیاب، ایک تاحال لاپتہ

65

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر سے 10 دسمبر کی رات پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے تین بھائیوں میں سے دو حامد منظور اور احسان منظور گذشتہ شب بازیاب ہوکر گھر واپس پہنچ گئے جب کہ ان کا تیسرا بھائی افضل منظور تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ تینوں بھائیوں کو بیک وقت رات گئے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا۔

لواحقین نے نے کمشنر مکران ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کیچ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے افضل منظور کی بازیابی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔