پولیس کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقہ میری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی شناخت کامران ولد محمد عمر سے کی گئی۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ تاہم ابتک قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ۔