قلات: جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجاً کراچی کوئٹہ شاہراہ بند

118

بلوچستان کے ضلع قلات میں جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے ریلی نکالی جبکہ احتجاجاً کراچی کوئٹہ مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر کے مقام پر لاپتہ محمود بلوچ کے جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے ریلی نکالی ہے، اس دوران خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک تھے۔ انہوں نے جبری گمشدگی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

ریلی کے بعد خواتین نے احتجاجاً کراچی کوئٹہ شاہراہ کو دھرنا دے کر بند کردیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق محمود کو اٹھارہ جون 2024 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ نے بتایا کہ محمود کو جب تک بازیاب نہیں کیا جائے گا دھرنا جاری رہے گی۔