اسپلنجی: پاکستان فوج کے چھاپے، ناکے بندیاں جاری

135

مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں گذشتہ دو روز سے پاکستانی فورسز مختلف علاقوں میں آپریشن میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپلنجی، کنڈ، مرو، پھل، شار اور گردنواح میں سخت ناکہ بندی سمیت گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے ایک کو بعدازاں رہا کردیا گیا اور دوسرے کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز علاقے میں ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے افراد سے شناختی کارڈ طلب کررہے ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔