بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایک اور گیس لیکج کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
تازہ ترین گیس لیکج کے واقعہ میں ماں باپ بیٹی سمیت زخمی ہوئے ہیں۔
گیس لیکج کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاکڑ کالونی میں قاری عبدالرحمن کے گھر میں پیش آیا ہے۔ جہاں وہ اپنی بیوی و بچی سمیت زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان موسم سرما آتے ہی گیس لیکج دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے، رواں ہفتے یہ دوسرا واقعہ ہے۔
گذشتہ کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔
دریں اثنا کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے بھوانی رزاق گجرگوٹھ کے قریب ٹینگ میں ویلنڈنگ کے دوران دھماکے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ایمبولینس نے لاشیں سول اسپتال منتقل کردیا۔