مند: قابض فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے – بی ایل ایف

225

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے تیرہ دسمبر بروز جمعہ چار بج کر چالیس منٹ پر مند کے علاقے چکاپ میں گھات لگا کر دشمن فورسز کے دو ویگو گاڑیوں کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ایک خاص حکمت عملی کے تحت پہلے اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم کے ذریعے ویگو گاڑی کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا اور بعد میں اسپیشل آپریشن اسکواڈ نے جدید و بھاری ہتھیاروں کے ذریعے بیس منٹ تک باقی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس گاڑی کو نشانہ بنایا اس میں چھ اہلکار سوار تھے جس میں چار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک گاڑی بھاگنے میں کامیاب ہوا تاہم یہ گاڑی بھی سرمچاروں کے حملے میں نشانہ بنا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ حملے نے دشمن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا جس کی وجہ سے دشمن فورسز کو گولی چلانے کا بھی موقع نہ مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حکمت عملی نے دشمن کو اتنا خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ اپنے کیمپ اور چوکیوں تک محدود ہے اور باہر نکلنے کی صورت میں انہیں شدید حملوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی و نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا عزم کرتی ہے۔