کوئٹہ: تعلیمی اداروں کی ملٹرائزیشن کیخلاف ہزاروں کی طلبہ کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ

139

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی ملٹرائزیشن ، بولان میڈیکل کالج کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا 17 دنوں سے جاری ہے۔ آج بولان میڈیکل کالج سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی جس کو سبوتاژ کرنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری نے پہلے بی ایم سی کے مین گیٹ کو بند کیا۔ تین گھنٹے سے زائد مین گیٹ پر احتجاجی دھرنے اور بھرپور مزاحمت کے بعد ریلی کامیابی کے ساتھ بولان میڈیکل کالج سے روانہ ہوئی۔ گولیمار، بروری ، جوائنٹ روڈ سے ہوتے ہوئے احتجاجی ریلی بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچی جہاں پہلے سے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

احتجاجی ریلی کو سبوتاژ کرنے کےلیے پولیس نے بھاری نفری بلوچستان اسمبلی کے سامنے تعینات کرکے مظاہرین کا گھیراو کیا اور طالبعلموں کو ہراساں کرتے رہیں۔ پرامن احتجاجی ریلی سے طلباء تنظیموں کے نمائندئے، میڈیکل اسٹوڈنٹس، سیاسی کارکنان نے خطاب کیا۔

احتجاجی دھرنا اس وقت بولان میڈیکل کالج میں جاری ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات کی شنوائی نہیں ہوتی تو ہم اپنے جائز تعلیمی حقوق کےلیے پرامن احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کرکے سخت سے سخت لائحہ عمل اپنائیں گے۔