بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ کا کہنا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی گاڑیوں کو دو مختلف بم دھماکوں میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح ڈیرہ غازی خان کے علاقے خان پور میں عاظم چوک کے قریب ہمارے سرمچاروں نے پولیس کی ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ دوسرا حملہ روجھان میں زاہد روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کچے کی جانب جارہی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔