بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گیس لیکج کے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں موسم سرما کے دوران درجہ حرارت منفی 7 تک گر سکتا ہے جس کے باعث لوگوں کو گیس سلنڈر کا سہارا لینا پڑتا ہے، کوئٹہ موسم سرما آتے ہی گیس لیکج کے واقعات رونما ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ سالانہ سینکڑوں افراد گیس لیکج سے متاثر ہوتے ہیں۔