مغربی بلوچستان کے علاقے چابہار میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بلوچ لڑکی زخمی ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق لڑکی کی شناخت در دانگ رضوی مقدم یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔
در دانگ اپنے والد کے ساتھ بازار گیا تھا کہ گورنر ہاؤس کے قریب بازار سے واپس آتے ہوئے ایرانی فورسز نے ان پر فائرنگ کردی۔
اطلاعات کے مطابق انکی کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اس کی سرجری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2023 کی رپورٹس کے مطابق مغربی بلوچستان میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 120 افراد جانبحق اور زخمی ہوئے تھے جن میں سے 80 افراد جانبحق اور 40 زخمی ہوئے تھے جن میں 9 کمسن بچے اور 3 خواتین بھی شامل تھیں۔