بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گوادر میں آج صبح ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر دو دشمن اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے دڑامب میں اکاڈہ کے مقام پر گھات لگاکر دشمن فوج کے ایک پیدل دستے کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ قابض فوج کے قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مورچوں کی جانب گامزن تھے، حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے بوکھلا کر فرار ہونے والے دشمن فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس میں دشمن کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔