بلوچستان کے ضلع پنجگور سے نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دس روز قبل نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عنایت ولد حیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو دس روز قبل نامعلوم گاڑی سوار مسلح افراد نے اغواء کرکے لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔
خیال رہے کل بھی پروم سے اسی طرح گاڑی سواروں نے فدا ولد طاہر کو اغواء کرکے لے گئے۔