بلوچستان کے ضلع کیچ اور حب چوکی سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ کے مقام پر آج صبح زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئی جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ابتک لاپتہ ہونے والوں میں ایک کی شناخت ماسٹر استاد داؤد کے نام سے ہوئی ہے۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے اس دوران فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا باقیوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوئی ہے۔
ادھر حب چوکی سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز شام کے وقت حب چوکی سے تربت ڈنڈار کے رہائشی وسیم بلوچ ولد مراد بخش کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
ادھر ناصر آباد سے بھی اطلاعات ہیں کہ کل رات فورسز نے سراج ولد رحیم بخش نامی شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔