مکران میں ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) مبینہ طور پر تیل بردار گاڑیوں کے مالکان کو بلیک میل کر رہی ہے کہ وہ ان کے لیے کام کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف سی نے دھمکی دی ہے کہ اگر تیل بردار گاڑیوں کے مالکان ان کے احکامات پر عمل نہیں کرتیں تو ان کی گاڑیوں کو مغربی بلوچستان تک جانے اور تیل لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، ایف سی نے اس مقصد کے لیے مکران میں تمام آئل کیریئرز کی پروفائلنگ شروع کر دی ہے۔
ضلع کیچ سے ایک گاڑی مالک نے بتایا کہ ایف سی ممکنہ طور پر ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وہ چاہتی ہے کہ تیل بردار گاڑیوں کے مالکان ان کے لیے سہولت کاری کا کام کریں۔
اس نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ پر بھی دباؤ ہے کہ وہ آئل بردار گاڑیوں کے مالکان کی پروفائلز تیار کرے کیونکہ بہت سے تیل برداروں نے ایف سی کی طرف سے بلانے پر ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔