بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کو پنجگور کے تحصیل پروم کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پروم کے علاقے جائین میں فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ وہاں سے گزر رہی تھی۔
حملے کی زد میں آکر فوجی گاڑی کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ گاڑی میں سوار اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اس حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کی ہے۔ ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔
بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر آج ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل نامعلوم افراد نے نوشکی میں پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا تھا۔