نوشکی میں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں پر حملہ، لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں گذشتہ شب ایک بجے کے قریب مَل ڈیڈار کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دو گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کردیئے اور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔
آج صبح مذکورہ مقام پر لیویز فورس پہنچ گئی۔ واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں اور کمپنیوں کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔