کوئٹہ اور آواران میں دو مختلف حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

353

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور آواران میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے دو دسمبر دن کے ساڑھے تین بجے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر تعینات سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گزشتہ روز آواران کے علاقے جھاؤ ڈولیجی میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔