پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

155

بلیدہ کے رہائشی نوجوان کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امتیاز ولد نذیر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فوج نے گذشتہ دنوں کوئٹہ سے بلیدہ آتے ہوئے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین نے امتیاز بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو بازیاب کیا جائے۔