بلوچستان کے ضلع خضدار سے دو افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔
باقیات آٹھ سال پہلے لاپتہ ہونے والے عابد حسین ولد غلام حسین عمرانی اور مستی خان ولد گہور خان لوٹانی سکنہ نورگامہ کی ہیں۔ جو زہری گزان کوچو میں روڈ سے ملے ہیں جن پر مقتولین کی شناخت کی پرچیاں درج تھی، میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
پندرہ اگست دوہزار اکیس کو کوئٹہ میں قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں عابد حسین والدہ نے آکر انکی جبری گمشدگی کے کوائف جمع کی تھی۔
لواحقین کے مطابق عابد حسین کو 28 اکتوبر 2017 کو خضدار میں انجیرہ کراس سے بااثر شخصیت کے نائب ملا مرید نے اغواء کرکے ریاستی اداروں کے حوالے کیا ہے۔
لواحقین کے مطابق عابد حسین کے جبری گمشدگی کے خلاف کئی دروازوں پر دستک دی لیکن کوئی امید نظر نہیں آئی آج انکی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز آواران سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
آواران سے برآمد شدہ لاشیں فقیر جان اور عیسیٰ کی تھی۔ فقیر جان کو 26 ستمبر 2024 کو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ عیسیٰ 17 فروری 2023 سے لاپتہ تھے۔