سوراب: کلیم اللہ رودینی کے اغواء کے خلاف احتجاج، کراچی، کوئٹہ شاہراہ بند

219

لاپتہ کلیم اللہ رودینی کے لواحقین نے سوراب کے مقام پر کوئٹہ، کراچی مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے، یاد رہے کہ آج سوراب گریڈ اسٹیشن کے مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے کلیم اللہ رودینی ولد محمد گل رودینی نامی شخص کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لئے گئے ۔ لواحقین نے انکی گمشدگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنس گئے ہیں اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے ابتک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آیا ہے۔