گوادر: بشیر احمد کی ماورائے عدالت قتل، کل شہر میں شٹر ڈاؤں ہڑتال کا اعلان

80

حق دو تحریک نے بشیر احمد کے ماورائے آئین قتل کے خلاف کل ضلع گوادر کے تمام علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

مقتول بشیر احمد کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے کل مورخہ 27 نومبر کو ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آرگنائزر حفیظ کیازئی نے آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے زیر حراست مقتول بشیر احمد کے ماورائے آئین قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کل ضلع بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔

حق دو تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس دل سوز اور غیر انسانی واقعہ کے خلاف انجمن تاجران اور کاروباری حضرات سے خصوصی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 22 نومبر کو آواران، کیچ اور ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں آپریشنز اور جھڑپوں کے دوران چار افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

22 نومبر 2024 کو بشیر احمد ولد عبدالغنی کی لاش بلوچستان کے علاقے آواران میں ملی۔ بشیر احمد کو مئی 2024 میں گوادر سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، جہاں بعد ازاں سی ٹی ڈی اور اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انکی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ان پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ دنوں انہیں ایک دوران حراست ورک کرکے مقابلہ کا نام دیا گیا ۔