نوشکی کے پہاڑی سلسلے میں فوجی آپریشن میں مصروف پاکستان فوج کے اہلکاروں پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آپریشن میں مصروف پاکستان فوج کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
پاکستانی فوج تین روز سے نوشکی، لجے اور شورپارود میں فوجی آپریشن میں مصروف تھی جو گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شب مسلح افراد نے گوربرات کے مقام پر خیمہ زن پاکستان فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جبکہ اس دوران متعدد دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی۔
خیال رہے دوران آپریشن فوجی اہلکاروں کی جانب سے مقامی افراد کے گھروں کو نذر آتش کرنے سمیت آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔
حکام نے تین روز تک جاری رہنے والے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔