بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، بی آر اے کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر میں حال ہی میں قائم کردہ پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر شدید حملہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس حملے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرمچاروں نے کیمپ کی دو حفاظتی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ چبدر، لوپ سہرانی، اور آس پاس کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کے اہلکار آپریشن کی غرض سے داخل ہوئے ہیں جن سے بی آر اے کے سرمچاروں کی جھڑپیں جاری ہیں۔