تربت: مدرسے کے قریب بم دھماکہ، تین افراد زخمی

218

تربت کے علاقے ملک آباد میں بدھ کی شب مدرسہ جامعہ اشاعت التوحید کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مدرسے کے تین طالب علم زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔