دشت: پاکستانی فورسز نے قبرستان زمین کو مسمار کردیا

94

دشت کے مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی فورسز نے دشت کھڈان کے قبرستان کے چار دیواری کو بلڈوز کرکے گرا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے قبروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اپنے کیمپ کو وسط دے رہے ہیں، فوج نے قبرستان کے زمین کو قبضہ کرلیا ہے۔

جبکہ علاقے میں فورسز کی نقل و حرکت کی وجہ سے کرفیو کا سماں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے کئی علاقوں میں پاکستانی فورسز کے گھروں اور زمینوں پر قبضے کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ہیں ۔رواں مہینے مند میں مقامی خواتین نے گھروں پر قبضے جبکہ ستمبر میں بلیدہ کے علاقے چیرمین عبدالرحمان بازار میں خواتین نے آبادی کے اندر ایف سی کی طرف سے زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس احتجاج کا مقصد بھی آبادی کے اندر زمین پر قبضہ اور ایک نئے کیمپ قائم کرنے کے خلاف تھا۔

حالیہ مند احتجاج اور ستمبر میں بلیدہ احتجاج میں مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا کہ فورسز کو آبادی سے دور رکھا جائے ۔ علاقائی لوگوں نے بتایا کہ ان کم آبادی والے علاقوں میں آبادی سے زیادہ فورسز کی تعداد بڑے کیمپوں میں موجود ہیں تو آبادی یوں میں چوکیاں قائم کرکے وہ ہمارے زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔